بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے ،عالمی سطح پر کاوش ضروری ہے :چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے ،عالمی سطح پر کاوش ضروری ہے :چیئرمین نیب
بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے ،عالمی سطح پر کاوش ضروری ہے :چیئرمین نیب

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی طرف سے بدعنوانی کیخلاف تحریک شروع کیے جانے اور بار بار نیب حکام سے مطالبات کیے جانے کے بعد بالآخر چیئرمین نیب نے بھی بیان جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ پاکستا ن نے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھاہے لیکن اس کے خاتمے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے بتایاکہ 16سالوں میں نیب کو تین لاکھ نو ہزار شکایات ملی ہیں جن پر کسی نہ کسی سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور کئی مقدمات کے فیصلے ہوگئے ، اُنہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر بھی کاوشوں کی ضرورت ہے تاکہ کرپشن کی انسداد ہوسکے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...