’اگر ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری ہسپتال کا رخ کریں‘ ڈاکٹروں نے خبردار کردیا، انتہائی ضروری معلومات
نیویارک(نیوزڈیسک) کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم بہت زیادہ سنجیدہ لیتے ہوئے ہسپتال کا رخ کرلیتے ہیں لیکن ان کی نوعیت اس قسم کی نہیںہوتی کہ ہسپتال جایا جائے لیکن کچھ بیماریاں اس قدر خطرناک ہوتی ہیں کہ ہم ہسپتال نہیں جاتے اور انجانے میں اپنا بڑا نقصان کربیٹھتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے ظاہر ہونے کی صورت میں آپ کو فوری طور پر ہسپتال جانا چاہیے۔
فلوریڈا ،بھائی نے چیز برگر کے لئے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
آواز کا صحیح طرح ادا نہ ہونا اور ہلنے میں دقت
اگر آپ کو ایسا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو جس میں آپ سے صحیح طریقے سے بولانہ جائے اور حرکت کرنے میں بھی دقت ہوتو فوری طور پر ہسپتال جائیں کیونکہ یہ سٹروک(فالج)کی پہلی علامت ہے۔اس کی وجہ سے دماغ کو خون کی سپلائی متاثرہوتی ہے جس کی وجہ سے برین ہیمرج کا خطرہ بھی منڈلانے لگتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں آپ کو
FAST: Face-Arms-Speech-Timeکے اصول کو ذہن میں رکھنا ہے ۔
فیس سے مراد ہے کہ چہرہ ایک جانب ڈھلک رہا ہے اور انسان کو مسکرانے میں بھی دقت پیش آرہی ہے۔
آرم میں کمزوری کی وجہ مریض اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھانہیں پا رہا تو یہ بھی ایک خطرے کی علامت ہے۔
سپیچ یعنی بول چال میں مسئلہ ہے اور مریض کی کہی ہوئی بات سمجھ نہیں آرہی۔
ٹائم کامطلب ہے کہ فوری طور پر طبی امداد کے لئے کال کی جائے۔ان تین میں سے کوئی بھی ایک علامت ظاہر ہوجائے تو ہسپتال جانے میں جلدی کرنی چاہیے۔
کوئی عضو بلاوجہ سن ہوجائے
اگر کوئی عضو جیسے پاﺅں،ہاتھ یا کندھے وغیرہ سُن ہوجائیں تو بھی ہسپتال ضرور جانا چاہیے۔گوکہ یہ بہت زیادہ خطرناک صورتحال نہیں ہے لیکن ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ ایسی صورت میں ہسپتال جاکر چیک اپ ضرور کروانا چاہیے اور اسے عام بات نہیں لینا چاہیے۔
سر میں چوٹ کے بعد قے
اگر سر میں شدید چوٹ آجائے تو ہسپتال جانا چاہیے لیکن اگر ساتھ ہی قے بھی شروع ہوجائیں تو ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے اور فوراًہسپتال کا رخ کرنا چاہیے۔سر میں چوٹ کی کچھ علامات میں بے ہوشی،سننے اوردیکھنے میں دقت،کان سے خون آنا اور یاداشت کا وقتی طورپرکھوجانا شامل ہیں۔
آنکھوں کے نیچے ہلکے
یہ نشانات عمومی طورپر اسہال ،قے،دست اور شدید پانی کی کمی کی صورت میں بنتے ہیں۔یہ ایک خطرے کی علامت ہے جس میں جسم پانی کی کمی کا اس قدر شکار ہوجاتا ہے کہ یہ نشانات ظاہر ہوجاتے ہیں۔ایسی صورت میں بھی دیر نہیں کرنی چاہیے اور ہسپتال پہنچنا ضروری ہے۔
سر میں شدید درد
اگر سر میں ایکدم شدید درد ہونے لگے اور دوائی کھانے کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوتو یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ یہ برین ہیمرج کی بتدائی علامت ہوسکتی ہے لہذا ایسی صورت میں بھی ہسپتال چلے جائیں۔اس علامت کے ساتھ گردن میں درد ،نظر کمزور اورقے بھی ساتھ ہوسکتے ہیں۔