آئی جی خیبرپختونخوانے چارتھانیداروں کو گھر"بٹھا"دیا

آئی جی خیبرپختونخوانے چارتھانیداروں کو گھر"بٹھا"دیا
آئی جی خیبرپختونخوانے چارتھانیداروں کو گھر

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخواناصر درانی نے تین ایس ایچ اوز اور ایک ایڈیشنل ایس ایچ او کومعطل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان افسران کو کرپشن ، اختیارات سے تجاوز اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کے الزام میں معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ دوسری طرف لوئردیر میں مقدمے کی ناقص تفتیش پر تفتیشی افسر کی تنزلی کا حکم دیدیا۔

اُدھرکراچی میں بھی اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے تین کلرکوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاجن میں عرفان حیدراور شاکرسولنگی موجود ہیں ۔یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی ۔

مزید : پشاور


loading...