چین کا فائٹر طیارہ فیکٹری کی چھت پر گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ ،فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی نیوی کا فائٹر طیارہ مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ میں فیکٹری کی چھپ پر گر کر تباہ ہو گیاہے تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہاہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق 7بج کر 30منٹ پر لڑاکاطیارہ فنی خرابی کے باعث فیکٹری کی چھت پر جاگرا تاہم پائلٹ نے عین موقع پر خود کو طیارے سے باہر نکال لیا جس کے باعث وہ محفوظ رہا جبکہ طیارے کے گرنے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے ۔فائر بریگیڈ کی جانب سے آ گ بجھانے کی کوشش جاری ہے جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے ۔چینی حکام کا کہناہے کہ طیارے کے گرنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے , ماہرین اس چیز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔