ہندوستانی بینکوں کا 9000 ہزار کروڑ ہڑپ کرنے والے وجے مالیا کی ملک بدری ،برطانیہ نے بھارتی حکومت کی درخواست مسترد کر دی

ہندوستانی بینکوں کا 9000 ہزار کروڑ ہڑپ کرنے والے وجے مالیا کی ملک بدری ...
ہندوستانی بینکوں کا 9000 ہزار کروڑ ہڑپ کرنے والے وجے مالیا کی ملک بدری ،برطانیہ نے بھارتی حکومت کی درخواست مسترد کر دی

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے معروف ہندوستانی کاروباری شخصیت اور 9000ہزار کروڑ کے بنکوں سے فراڈ میں ملوث وجے مالیا کو انگلینڈبدر کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی ہے ،برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے ملکی قوانین کے مطابق وجے مالیا کو ملک بدر نہیں کیا جا سکتا ۔

بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق انڈیا کے سرکاری بنکوں کا 9000ہزار کروڑ روپیہ ہڑپ کرنے والے شراب کے کاروبار سے وابستہ بڑے بزنس مین اورراجیا سبھا کے سابق ممبر وجے مالیا پرمنی لانڈرنگ اور سرکاری بنکوں سے قرضہ لے کر ہڑپ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں،وجے مالیا 2مارچ کو بھارت سے روپوش ہو کر برطانیہ شفٹ ہو گئے تھے ۔ہندوستانی حکومت نے ایکٹ 2002ء کے تحت وجے مالیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم کی کی ملک موجودگی یقینی بنانے کے لئے وجے مالیا کا پاسپورٹ منسوخ کر تے ہوئے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کروائے تھے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ 1971ء کے امیگریشن قانون کے تحت اگر کسی شخص کے پاس برطانیہ میں داخل ہوتے وقت درست پاسپورٹ ہو تو برطانیہ کو اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ ملک میں رہنے کے دوران بھی اس کے پاس درست پاسپورٹ ہو۔وکاس سوروپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے وجے مالیا کے خلاف الزامات کی سنگینی کو مانتے ہوئے بھارتی حکومت کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے حکومت ہند سے کہا ہے کہ وہ باہمی قانونی مدد یا حوالگی کی درخواست پر غور کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت چاہتی تھی کہ برطانوی حکومت وجے مالیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرے تاکہ ملزم  کی ہندوستان واپسی کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ  اس  کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے ،یاد رہے کہ وجے مالیا کے خلاف بھارت کے 17سرکاری بینکوں سے 9000ہزار کروڑ روپے کا قرضہ لے کر واپس نہ کرنے کا الزام ہے ,مالیا 2 مارچ کو ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد سی بی آئی کی درخواست پر بھارتی حکومت نے پہلے ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا  تھا، پھر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر ان کی رکنیت منسوخ کرنے کی بات آئی تو مالیا نے اَز خود  ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...