سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پی سی بی کا قومی ٹیم کا دو ہفتے ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کافیصلہ

سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پی سی بی کا قومی ٹیم کا دو ہفتے ٹریننگ کیمپ انگلینڈ ...
سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پی سی بی کا قومی ٹیم کا دو ہفتے ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کافیصلہ

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا دو ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں لگانے کافیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں قومی ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ 14 مئی سے شروع ہورہا ہے، پہلے یہ کیمپ چار جون کو ختم ہونا تھا تاہم اب کیمپ 28 مئی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز پر پی سی بی نے ہمپشائر کاو¿نٹی میں 16 جون سے کیمپ لگانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ انضمام الحق کا موقف ہے کہ دورہ انگلینڈ کی مقررہ تاریخوں سے قبل انگلینڈ پہنچ کر کھلاڑی وہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہوں گے اور انگلینڈ سے سیریز سے قبل وہاں کی وکٹوں پرکھیل کرکھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر کی جانب سے تجویز کو پی سی بی نے بھی منظور کرلیا ہے تاہم شہریارخان کی حتمی منظوری ملنے کی صورت میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : کھیل


loading...