پانامالیکس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا

پانامالیکس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا
پانامالیکس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پاناما لیکس میں آگیا، ٹرمپ کے نام سے 32 آف شورکمپنیاں قائم ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق حریفوں پر تنقید کے نشتر، متنازع بیانات اور بے شمار دولت کے مالک امریکی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نام اب پاناما لیکس میں بھی گردش کررہا ہے،آئی سی آئی جے کے ڈیٹا بیس میں ٹرمپ کے نام پر32 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،کمپنیاں 1998 ءسے 2011ء کے درمیان برٹش ورجن آئی لینڈ، پاناما، سموا اور سیشلیز میں رجسٹرڈ کی گئیں ، رجسٹرڈ کمپنیوں میں32 میں سے 22 کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہیں۔ایک امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا نام کئی سرمایہ کاروں کو باقاعدہ فروخت کیا.

مزید : بین الاقوامی


loading...