علی رضا گیلانی کی بازیابی خوش آئند بات ہے، پاناما لیکس معاملے میں سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہونا چاہئے: لطیف کھوسہ

علی رضا گیلانی کی بازیابی خوش آئند بات ہے، پاناما لیکس معاملے میں سب سے پہلے ...
علی رضا گیلانی کی بازیابی خوش آئند بات ہے، پاناما لیکس معاملے میں سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہونا چاہئے: لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی رضا گیلانی کی واپسی اللہ کا احسان ہے،پورے پاکستان میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا صفایا کرنا پڑے گا، احتساب کا عمل وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ سےشروع ہونا چاہئے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر سوالات کا جواب دیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسز کی تعداد 26ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروایا گیا ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ حکومت کو پورے پاکستان میں آپریشن کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا گر ملک چلانا ہے تو سب کیلئے ایک ہی قانون ہو گا ، دو قوانین نہیں چلیں گے۔ کسی ملک کے وزیرا عظم نے الزام نہیں لگایا کہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے ،وزیر اعظم ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگا رہے ہیں ،وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر سوالات کا جواب دیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹی او آرز کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو گا پھر باقی سب کا ۔رحمان ملک کا نام پاناما لیکس میں ہے تو چھان بین کریں کسی کا دفاع نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف انتقامی کارروائی کی انتہا ء ہے،یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کروا لی گئی ہے،ان کے خلاف کیسز کی تعداد26ہو گئی ہے۔

مزید :

لاہور -