بین الاقوامی کوپن ویب سائٹ ’پکوڈی‘پاکستان میں لانچ کردی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کوپنز (International Coupons) نے پاکستان میں نئی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ ویب سائٹ Picodi.com کا عزم انٹرنیٹ صارفین کو 26ممالک میں ہزاروں دکانوں کے لئے بہترین کوپنز، واﺅچر کوڈ اور پروموشنز فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیشنل کوپنز کی بنیاد 2008ءمیں پولینڈ میں رکھی گئی اور یہ بہت تیزی سے ملک کی سب سے بڑی کوپن ویب سائٹ بن گئی۔ اس کے تیز رفتار پھیلاﺅ نے کمپنی کو Picodi برانڈ نیم کے تحت ویب سائٹوں کے ایک سلسلے کے ساتھ دنیا بھر میں پھیلنے کا موقع فراہم کر دیا۔
چونکہ انٹرنیشنل کوپنز نے نائیجیریا، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، یونان، فلپائن، ملائیشیا، اور حال ہی میں پاکستان، جیسی نئی مارکیٹس میں کوپن سائٹس لانچ کرنا جاری رکھا ہوا ہے لہٰذا ممالک اور وزٹرز کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ انٹرنیشنل کوپنز کے سی ای او Szymon Dobosz کا کہنا ہے، ”ہم نے پاکستان کے انتخاب کا فیصلہ اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ای کامرس سیکٹرز اور ممکنہ کسٹمرز کی بڑی تعداد کی وجہ سے کیا، جو کسی ایسے مفید ٹول کے منتظر ہیں کہ جو شاپنگ کے دوران رقم بچانے میں ان کی مدد کرے گا۔“
Picodiکسی بھی پاکستانی آن لائن کسٹمر کو دکانوں کی ایک بڑی تعداد، جو کہ ہر طرح کی اشیاءفروخت کر رہی ہیں، کے لئے بہترین ڈیلز، کوپن، ڈسکاﺅنٹ اور واﺅچر کوڈ پانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اور یہ تمام ڈیلز انٹرنیٹ پر ایک ہی جگہ پر اکٹھی کردی گئی ہیں۔ اس لئے، Picodi.com کا استعمال صارفین کو وقت اور پیسہ دونوں کی بچت میں ہر روز مدد فراہم کرتا ہے، چاہے وہ نئے ملبوسات خریدنا چاہتے ہوں، گھریلو اشیاء، کاسمیٹکس، اشیائے خوردونوش، آلات یا الیکٹرانکس۔
کسٹمر کو فقط اپنی ضرورت کی دکان ڈھونڈنے کے لئے سرچ آپشن کا استعمال کرنا ہے۔ دستیاب پروموشنز اور کوڈز کی لسٹ ظاہر ہوجائے گی۔ "Reveal The Code" بٹن سے وہ باکس کھل جائے گا کہ جہاں سے کسٹمر کوڈ کاپی (copy) کر سکتا ہے جس کے بعد اسے خریداری کے لئے متعلقہ دکان کے پیج کی طرف منتقل کردیا جائے گا۔ Picodi ویب سائٹ کے استعمال کے لئے کسی قسم کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔یہ بعید نہیں کہ شاپنگ سے پہلے خریداروں کے لئے Picodi.comکا استعمال اس قدر فطری بن جائے کہ پاکستانی دکاندار مستقبل میں اور زیادہ ڈسکاﺅنٹ اور کوڈز پیش کرنے کی ضرورت محسوس کریں۔
Picodi.com پر جانے کے لئے کلک کریں