ممبئی ہیروں کے تاجر نے سومناتھ مندر کو 40کلو سونا گفٹ کر دیا

ممبئی ہیروں کے تاجر نے سومناتھ مندر کو 40کلو سونا گفٹ کر دیا
ممبئی ہیروں کے تاجر نے سومناتھ مندر کو 40کلو سونا گفٹ کر دیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بتوں کے پجاری کی مت ماری گئی ،عقیدت میں اندھے ہیروں کے تاجرنے سومناتھ مندر کو 40کلو سونا گفٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ، ممبئی کے ایک صنعتکار خاندان نے گجرات میں واقع سومناتھ مندر کو تقریبا 40 کلو گرام سونا عطیہ دیا ہے۔

بھارتی نجی چینل’’زی نیوز‘‘ کے مطابق سومناتھ ٹرسٹ کے سیکرٹری پروین بھائی کے لہری نے بتایا ہے کہ ہیروں کے تاجر دلیپ لاکھی نے 8 مئی کو مندر میں پوجا کرنے کے بعد 40.270 کلو گرام سونا عطیہ کیا، لہری کا کہنا تھا کہ ممبئی کا یہ خاندان گزشتہ تین سالوں میں مندر کو 100 کلو سے زیادہ سونے عطیہ کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 100 کلو گرام سونے کی قیمت تقریبا 30 کروڑ روپے ہے اور اس سونے کا استعمال مندر کے مختلف حصوں میں ہوا ہے۔ دسمبر 2012 ء بھی میں وشنداس ہولارام اور ان کے بیٹے دلیپ لاکھی نے سومناتھ مندر کو تقریبا 30 کلو گرام وزنی سونے کی تھال گفٹ کی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...