نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے وزیراعظم کو ہی پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے وزیراعظم کو ہی پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے وزیراعظم کو ہی پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا

  


ویلنگٹن ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم کو پاناما لیکس پر ہونیوالی بحث کے دوران دخل اندازی کرنے پر پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا۔

برطانویں نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈیوڈ کارٹر نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم جان کی کو خبردار کیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروئی میں خلل نہ ڈالیں لیکن انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اپنے ریمارکس میں ڈیوڈ کارٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ہونیوالی بحث کے دوران وزیراعظم کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ کارروائی میں خلل ڈال رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے اسے نظر انداز کیا گیا جس پر سپیکر نے وزیراعظم کے ساتھ بھی کسی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...