’بنا اجازت اپنے شوہر یا بیوی کا موبائل فون دیکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا‘

’بنا اجازت اپنے شوہر یا بیوی کا موبائل فون دیکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے ...
’بنا اجازت اپنے شوہر یا بیوی کا موبائل فون دیکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے گا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کی ہر چیز سانجھی ہوتی ہے اور کچھ لوگ اسی کلیے کی آڑ میں شریک حیات کے موبائل فون کی تلاشی میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ا گر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں تو ایسی بے تکلفی سے احتراز کرنا ہوگا ورنہ شریک حیات کے موبائل فون پر ایک نظر ڈالنا آپ کو تین ماہ کے لئے جیل پہنچاسکتا ہے، جبکہ تین سے پانچ ہزار درہم کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑسکتا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اماراتی سوشل میڈیا میں حالیہ دنوں کے دوران ایک میسج گردش کررہا تھا جس میں خواتین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے خاوندوں کے موبائل فون کی تلاشی لینے میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ اس کا نتیجہ قانونی کارروائی کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ بہت سی خواتین نے ان باتوں کی حقیقت جاننے کے لئے سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب میں اب یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ فیڈرل پینل کوڈ نمبر 380 کے تحت دونوں شریک حیات اپنی پرائیویسی کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں اور اس کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

بیوی شوہر سے سالانہ 8 ہزار منٹ الجھتی ہے،نئی تحقیق
ماہر قانون محمد عبداللہ الرضا کا کہنا تھا کہ کرمنل لاءکے آرٹیکل 14اور 21 کے تحت آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے سمارٹ فون تک رسائی حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کو 3 سال قید اور اڑھائی سے پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -