داعش کے زیر قبضہ علاقے کے اوپر آسمان میں روشنی کا پراسرار دھماکہ، ملک میں موجود غیر ملکی فوجیں بھی چکراگئیں

داعش کے زیر قبضہ علاقے کے اوپر آسمان میں روشنی کا پراسرار دھماکہ، ملک میں ...
داعش کے زیر قبضہ علاقے کے اوپر آسمان میں روشنی کا پراسرار دھماکہ، ملک میں موجود غیر ملکی فوجیں بھی چکراگئیں

  


دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے زیرقبضہ شامی علاقے میں گزشتہ شب آسمان میں ایک پراسرار روشنی کا دھماکہ ہوا، جسے دیکھ کر ملک میں موجود غیرملکی فوجیں بھی چکرا کر رہ گئیں۔ روشنی کے اس گولے کی ریکارڈنگ جنوبی ترکی کے شہر سینیلرفا(Sanilurfa)میں سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بادلوں کے اوپر اچانک ایک دھماکہ ہوتا ہے اور روشنی کا ایک گولہ نمودار ہوتا ہے جو کچھ ہی سیکنڈ بعد غائب ہو جاتا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس اور فضائی حادثات کے ماہرین نے اس پراسرار واقعے کی تحقیقات کی ہیں تاہم انہیں اس گولے کی باقیات یااور کوئی بھی چیز زمین پر گرنے کے شواہد نہیں ملے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ہمارا خیال ہے کہ یہ کوئی فطری عمل تھا۔“

Light in Clouds V by dailypakistan

مزید : بین الاقوامی


loading...