سعودی عرب نے اعلان کردیا، ایسا اعلان کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی حد نہ رہے گی

سعودی عرب نے اعلان کردیا، ایسا اعلان کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی حد نہ ...
سعودی عرب نے اعلان کردیا، ایسا اعلان کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی حد نہ رہے گی

  


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالا دینے کے لیے تیل پیداکرنے والے ممالک پیداوار کم کرنے پر غور کر رہے تھے اورتیل کی پیدا وار کم کرنے کا سب سے بڑا حامی سعودی عرب تھا مگر ایران کے انکار کے بعد یہ بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔ اب سعودی عرب نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد یقینا تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین نصیر کا کہنا تھا کہ ”تیل کی پیداوار میں رواں سال ہی 5فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔“

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنی معیشت کو تیل و گیس کی انحصاریت سے نکال کر دیگر ذرائع آمدن پر منتقل کرنے کے لیے ”ویژن2030ء“ کے نام سے ایک پروگرام مرتب کر رکھا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اعلان بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔ ریاست تیل سے حاصل ہونے والی رقم سے صنعت، کان کنی،کنسٹرکشن اور سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ ان شعبوں سے آمدنی حاصل کرکے اپنی معیشت کا تیل اور گیس پر انحصار کم کیا جا سکے۔مذکورہ پروگرام کے تحت سعودی عرب اپنی معیشت کا حجم دوگنا کرنا چاہتا ہے اور آئندہ 15سالوں میں 60لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے اسے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔لہٰذا تیل کی پیداوار بڑھانے سے سعودی عرب ان شعبوں میں خود بھی سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

مزید : عرب دنیا


loading...