کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ

کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ
کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ بیرون ملک مقیم ہونے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثریت کینیڈا کو ترجیح دیتی ہے۔ کینیڈا نے”ایکسپریس انٹری“ کے نام سے ایک نیا امیگریشن پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے تحت آپ انتہائی کم وقت میں کینیڈا کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ایمریٹس 24/7سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کی امیگریشن کنسلٹنٹ فرم بیٹن اینڈ کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر جولی بیٹن اس پروگرام کے تحت کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ جولی کا کہنا تھا کہ ”اس پروگرام کے تحت 3کیٹیگریز میں لوگ درخواستیں دے سکتے ہیں، پہلی فیڈرل سکلڈ ورکر کلاس(Fedral Skilled Worker Class)،دوسری فیڈرل سکلڈ ٹریڈز کلاس (Federal Skilled Trades Class)اور تیسری کینیڈین ایکسپیرینس کلاس (Canadian Experience Class) ہے۔ ان کیٹیگریز کے اہل افراد کو درخواست دینے کے لیے سب سے پہلے” ایکسپریس انٹری پروفائل“ بنانی ہو گی جس میں اپنے ہنر، تجربے، زبان کی قابلیت، تعلیم اور دیگر ذاتی معلومات بیان کرنی ہوں گی۔“

’ہم ایٹمی ہتھیاروں کا انبار لگالیں گے‘ وہ اعلان جس نے دنیا کو پریشان کردیا، نیا خطرہ!

آئی آر سی سی ان میں سے بہترین امیدواروں کا انتخاب کرے گی ۔ اس انتخاب میں آپ کی عمر، تعلیم، کام کا تجربہ اور انگریزی یا فرانسیسی زبان کی مہارت اہم کردار ادا کرے گی۔ امیدواروں کوکل 1200سکورز میں سے ان کی پروفائل کے مطابق نمبر دیئے جائیں گے اور سب سے زیادہ نمبر لینے والے امیدواروں کو کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی جائے گی۔جولی کا کہنا تھا کہ ”اگر امیدواروں کی درخواست کامیاب ہوئی تو انہیں 6سے 12ماہ کے عرصے میں شہریت مل جائے گی۔ایکسپریس انٹری پروگرام کے تحت درخواست دینے کے لیے امیدواروں کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، لہٰذا کوئی بھی شخص اس کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...