کرپشن کا مقدمہ اور گھر سے لاکھوں روپے کی برآمدگی کے بعد بھارتی وزارت داخلہ کا سیکرٹری آنند جوشی اچانک لاپتا ہو گیا

کرپشن کا مقدمہ اور گھر سے لاکھوں روپے کی برآمدگی کے بعد بھارتی وزارت داخلہ کا ...
کرپشن کا مقدمہ اور گھر سے لاکھوں روپے کی برآمدگی کے بعد بھارتی وزارت داخلہ کا سیکرٹری آنند جوشی اچانک لاپتا ہو گیا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے گزشتہ روز وزارت داخلہ میں انڈر سیکرٹری کے عہدہ پر کام کرنے والے آنند جوشی کے گھر پر چھا پہ مار کر ساڑھے7لاکھ روپے کیش سمیت وزارت داخلہ کی اہم فائلوں اور دستاویزات برآمدکر کے بدعنوانی اور کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا وہ اپنی بیوی کے نام ’’درد بھرا‘‘ خط لکھ کر خاموشی کے ساتھ اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق آنند جوشی نے اپنا گھر چھوڑنے اور نامعلوم مقام پر منتقل ہونے پہلے اپنی بیوی میناکشی کے نام چند سطروں پر مشتمل خط میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ چند ماہ سے میں کافی ذہنی دباؤ سے گزر رہا ہوں لیکن اب پانی سر کے اوپر سے گزر گیا ہے،میں امن چاہتا ہوں اس لیے گھر چھوڑ کر جا رہا ہوں،میں پوری ایمانداری سے ملک کی خدمت کرتا رہا ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا،میں نے شاید بڑے بڑے دشمن بنا لئے ہیں، مجھے تلاش کرنے کی کوشش مت کرنا،بچوں کا خیال رکھنا‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سی بی آئی نے آنند جوشی کے غازی آباد میں واقع گھر پرچھاپہ مار کر ساڑھے 7لاکھ روپے کیش اور وزارت داخلہ کی اہم فائلوں سمیت دیگر حساس دستاویزات برآمد کرتے ہوئے بدعنوانی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کی تھی ۔آنند جوشی کی بیوی میناکشی اور اس کے بچوں کا کہنا ہے کہ جوشی کے خلاف وزارت داخلہ کے بڑوں نے سازش کی ہے اگر آنند کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار مودی حکومت ہو گی ،غازی آباد پولیس نے میناکشی کی درخواست پر آنند جوشی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...