کراچی ،فیڈرل بی ایریا میں مسجد کے باہر فائرنگ ، 4 نمازی شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

کراچی ،فیڈرل بی ایریا میں مسجد کے باہر فائرنگ ، 4 نمازی شدید زخمی ،تشویشناک ...
کراچی ،فیڈرل بی ایریا میں مسجد کے باہر فائرنگ ، 4 نمازی شدید زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی  ہوگئےہیں ، چاروں  افراد کا تعلق اہلسنت والجماعت سے بتایا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بی ایریا سمن آباد بلاک 17 میں مسجد میں نماز کے بعد نمازی جیسے ہی باہر آئے تو دو موٹڑ سائیکلوں پر سوار 4  نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمدی مسجد میں رہائش پذیر  4 افراد 50 سالہ یامین ولد عبدالستار، 55 سالہ جان محمد ولد حنیف، 65 سالہ عبدالماجد ولدمحمد یوسف اور محمد مشتاق زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے  ۔

نجی ٹی وی’’ 24نیوز‘‘کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ۔دوسری طرف اہلسنت والجماعت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محمدی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو خراب کرنے والے دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں افراد  افراد اہلسنت والجماعت کے ہمدرد تھے۔ صوبائی  وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : کراچی


loading...