وزارت منصوبہ بندی میں 10کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں شروع

وزارت منصوبہ بندی میں 10کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں شروع
وزارت منصوبہ بندی میں 10کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت منصوبہ بندی میں 10کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،وزارت خزانہ کے تجویز کردہ 7کھرب سے ترقیاتی کام پور ے نہیں ہوں گے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائر وزارت منصوبہ بندی کے حوالے سے کہاہے کہ وزارت خزانہ کے تجویز کردہ 7کھرب سے ترقیاتی کام پورے نہیں ہوں گے کیونکہ اقتصادی راہدی کیلئے 3سو ارب روپے درکار ہیں ،آئی ایم ایف نے آئندہ ترقیاتی بجٹ 7سو ارب روپے رکھنے کی تجویز دی تھی ،راہداری کے انفرا سٹرکچر منصوبوں کیلئے حکومت مالی وسائل فراہم کریگی ،راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو جلد مکمل کرنے کیلئے زیادہ رقم رکھی جائے گی ۔توانائی انفراسڑکچر اور اعلیٰ تعلیم کے منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں ،آئندہ مالی سال کے دوران ایل این جی توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی ،ریلوے انفراسٹرکچر میں بہتری اور فریٹ ٹرینوں کیلئے خوصی توجہ دی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -