دو دن سے مین ہو ل میں پھنسے ہوئے گھوڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا
جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)دو دن سے مین ہو ل میں پھنسے ہوئے گھوڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال لیا،تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ کے نذدیک ایک گاﺅں میں گھوڑا ایک مین ہول میں گر گیا،جانوروں کے تحفظ کی تنظیم نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تگ و دو کے بعد کے بعد گھوڑے کو مین ہول سے نکالا،ریسکیو اہلکاروں نے بڑی کرین کی مدد سے گھڑے کے ساتھ کھدائی شروع کی اور مین ہو ل کی دیوار توڑ کر گھوڑے کو باہر نکال لیا،یہ منظر دیکھنے کے لئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔