پورپی ممالک میں کشمیر کونسل یورپ کی ملین ستخطی مہم جاری

پورپی ممالک میں کشمیر کونسل یورپ کی ملین ستخطی مہم جاری
پورپی ممالک میں کشمیر کونسل یورپ کی ملین ستخطی مہم جاری

  


ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ممالک میں کشمیر کونسل یورپ کی ملین دستخطی مہم جاری ہے ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کافیصلہ کیا گیاہے جس کیلئے ہزاروں یورپی باشندو ںنے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ستخطی مہم کے سلسلے میں ہنگری ،سلواکیہ اور آسٹریا میں کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے ،مہم کی قیادت کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید کر رہے ہیں ۔علی رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں بھارتی مظالم کامیابی سے بے نقاب کیے جارہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے میں مددکریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...