زونگ کا ایم سی بی بینک کے ساتھ 4G سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

زونگ کا ایم سی بی بینک کے ساتھ 4G سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد(پ ر)زونگ نے حال ہی میں ایم سی بی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملک بھر کے ایم سی بی بینک ملازمین زونگ کی تیز ترین4G سروسز سے ارزاں نرخوں پر استفادہ کر سکیں گے۔گزشتہ روز بینک کے صدر دفتر میں منعقدہ پر وقار تقریب میں زونگ کے کنٹری ڈائریکٹر ای ایس ایس مسٹر لی چُن اور ایم سی بی بینک کے ڈویژنل ہیڈ انٹر پرائز انفراسٹرکچر صباح الدین احمد نے دیگر اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں معاہدہ کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر لی چُن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک بھر میں ہماری بہترین کوریج اور4G سروسز کو دیکھتے ہوئے ایم سی بی بینک نے ہماری سروسز حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ہماری بہترین سروسز نے ہمیں پاکستان کی صفِ اول کی ٹیلی کام کمپنی بنا دیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ دو بڑی انٹر پرائزز کے مابین کاروباری روابط سے ترقی کی مزید نئی راہیں کھلیں گی۔نے خطاب میں صباح الدین احمد کا کہنا تھا کہ زونگ کی بہترین سروسز کا حصول ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔زونگ نے اپنی بہترین سروسز کی بدولت لاکھوں پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا ہے۔یہی وجہ ہے ہم نے بھی اپنی استعداد کار کو مزید بہتر کرنے کیلئے زونگ کی سروسز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت ایم سی بی بینک کے دفاتر اور ملازمین کو ہائی سپیڈ مائی فائی ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی جس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ڈیوائسز اور ڈیٹا بنڈلز انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

مزید : کامرس


loading...