’ فوری یہ کام کر دو ورنہ ابھی جہاز کا دروازہ کھول دوں گی ‘ دورانِ پرواز نوجوان لڑکی نے ائیرہوسٹس سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر مسافر کے پیروں تلے واقعی زمین نکال دی

’ فوری یہ کام کر دو ورنہ ابھی جہاز کا دروازہ کھول دوں گی ‘ دورانِ پرواز ...
’ فوری یہ کام کر دو ورنہ ابھی جہاز کا دروازہ کھول دوں گی ‘ دورانِ پرواز نوجوان لڑکی نے ائیرہوسٹس سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر مسافر کے پیروں تلے واقعی زمین نکال دی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کوالالمپور سے لندن آنے والی ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے عملے سے شرمناک فرمائش کر دی اور پوری نہ ہونے پر ایسی دھمکی ڈالی کہ جہاز میں سوار 490مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ کیرولا کونٹی اپنے27سالہ دوست انٹونی گرانٹ کے ساتھ چھٹیاں منا کر کوالالمپور سے لندن واپس آ رہی تھی۔ دونوں شراب پی کر جہاز میں سوار ہوئے اور اس کے پرواز کرتے ہیں عملے سے مزید شراب کا مطالبہ کر دیا۔

جب عملے نے شراب دینے سے انکار کیا تو کیرولا نے دھمکی دی کہ ’’مجھے شراب دو، ورنہ میں جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول دوں گی۔‘‘ اس کے بعد کیرولا اور انٹونی نے ہلڑ بازی شروع کر دی۔ عملے اور مسافروں کو گالیاں دیں۔ ان پر مشروبات پھینکے اور تمام راستے ایک اودھم مچائے رکھا۔ ایک وقت پر پائلٹ نے جہاز کو واپس موڑنے اور ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پھر اس نے ارادہ ترک کرکے سفر جاری رکھا۔

دونوں کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں پراسیکیوٹرز نے انہیں 2سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی لیکن عدالت نے جرم ثابت ہوجانے کے باوجود انہیں کمیونٹی سروس اور جہاز میں توڑ پھوڑ کی بھرپائی کی سزا دے کر رہا کر دیا ہے۔کیرولا کو 200گھنٹے بلامعاوضہ کام کاور 530پاؤنڈ بھرپائی جبکہ گرانٹ کو 150گھنٹے بلامعاوضہ کام اور 530پاؤنڈ ایئرلائنز کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس