پوجا بھٹ 26سال بعد فلم سڑک کا سیکوئل بنائینگی

پوجا بھٹ 26سال بعد فلم سڑک کا سیکوئل بنائینگی
 پوجا بھٹ 26سال بعد فلم سڑک کا سیکوئل بنائینگی

  


ممبئی (نیٹ نیوز) مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ 26 سال پہلے آنے والی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سڑک کا دوسرا حصہ بنانے جارہے ہیں۔ فلم کی ہیروئن کیلئے عالیہ بھٹ پر غور کیا جارہا ہے۔بالی ووڈ کے نامور رائٹر، ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ 1991 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم سڑک کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔ بلاک بسٹر مووی سڑک میں پوجا بھٹ اور سنجے دت نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم نے زبردست کمائی کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں میں جگہ بھی بنائی تھی۔فلم کے دوسرے حصے سڑک 2 کے حوالے سے پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے والد صاحب سڑک 2 کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ بات بھی عام ہے کہ سڑک 2 کیلئے عالیہ بھٹ کو ہیروئن کے روپ میں دیکھا جائے گا۔

مزید : کلچر