پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر عابد حسین نقدی اورموبائل سے محروم

پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر عابد حسین نقدی اورموبائل سے محروم

لاہور (فلم رپورٹر )پی ٹی وی لاہور سنٹر کے سینئر پروڈیوسر عابد حسین رات گئے ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نقدی اور اپنے دوقیمتی موبائلز سے محروم ہوگئے۔ عابد حسین جو آج کل پی ٹی وی سے کوئز پروگرام بزم طارق عزیز کر رہے ہیں۔پی ٹی وی لاہور سے رات گئے اپنی رہائش گاہ واقع رچنا ٹاؤن فروز والہ رکشہ میں جارہے تھے کہ گھر کے نزدیک دو نقاب پوش مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے اور رکشہ ڈرائیور سے تمام نقدی اور موبائل چھیننے اور موٹر سائیل پر فرار ہوگئے۔

واردات کی فوری رپورٹ فیروز والہ تھانہ درج کردای نیز 15پر فوری اطلاع دے دی۔

مزید : کلچر