بالی ووڈ فلم بولڈ منا ظرکے باعث ٹھکرا دی،عروا حسین
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ عروا حسین کہاہے کہ بالی ووڈ سے ایک فلم کی آفر تھی مگر بولڈ مناظر کے باعث انکار کر دیا کیونکہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری کچھ اخلاقی اقدار ہیں جن کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے,جب میں فیلڈ میں آئی تو گلوکار ی کی طرف رجحان تھا فرحان سعید سے بس اسی فیلڈ میں ہی ان سے ملاقاتیں ہوئیں جو دوستی میں تبدیل ہو گئیں اور دوستی کا رشتہ بعد ازاں شادی میں تبدیل ہو گیا۔ لیکن شادی سے پہلے ہم نے بہت سے ممالک کے دورے کئے۔ ڈرامائی انداز سے حقیقی زندگی میں بھی اظہار محبت کرنے میں پہل فرحان سعید نے ہی کی تھی اور اس خواہش کا اظہار انہوں نے اس وقت کیا جب ہم پیرس گئے تھے۔ وہاں فرحان نے ایفل ٹاور کے سائے میں مجھے ہیرے کی انگوٹھی پہناتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تو مجھے گھٹنے ٹیکنا پڑے۔