پنجابی ڈرامہ’’ راہواں‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

پنجابی ڈرامہ’’ راہواں‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

لاہور (فلم رپورٹر )پی ٹی وی لاہور سنٹر نے "جگ بیتی "ڈرامہ سیریل کے سلسلے میں پنجابی ڈرامہ" راہواں" کی ریکارڈنگ مکمل کر لی۔ڈرامے کے پروڈیوسر آغاز قیصر عباس ہیں جبکہ سکرپٹ نئی رائٹر نیناں تبسم نے لکھاہے۔ڈرامے کے فن کاروں میں لبنیٰ بٹ صائمہ بھٹی شاہ جہاں علی امجد علی شاہ حسیب اور بینش شامل ہیں۔آغا قیصر کی معاونت قیصر تنویر نے کی۔25منٹ دورانیہ کا یہ کھیل جلد لاہور سینٹر سے دکھایا جائے گا۔

مزید : کلچر