عدنان سمیع کے ہاں بیٹی کی پیدائش

عدنان سمیع کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع اور ان کی بیوی رویا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انھوں نے مدینہ سمیع خان رکھا ہے۔عدنان سمیع خان نے یہ خبر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش پر بے حد خوشی ہے وہ میری خوشیوں کا مرکز ہے۔

عدنان اور رویا 29 جنوری 2010 ء میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع کو حال ہی میں موسیقی کی دنیا میں اعلی خدمات سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مزید : کلچر