پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش،80سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش،80سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش،80سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، 80سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور،فیصل آباد ،گجرانوالہ،پنڈی بھٹیاں ،گجرات ، اوکاڑہ،ننکانہ صاحب ،سکھر ، محراب پور اور چنیوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز آندھی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔پنڈی بھٹیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون میں تیز آندھی کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

فیڈرز کے بند ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ، سول ہسپتال میں بھی بجلی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز ٹارچ لائٹ کے زریعے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

مزید : ماحولیات