کمپنی کی وارنٹی کے بغیر کوئی دوافروخت نہ کی جائے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے حکم جاری کردیا

کمپنی کی وارنٹی کے بغیر کوئی دوافروخت نہ کی جائے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے حکم ...
کمپنی کی وارنٹی کے بغیر کوئی دوافروخت نہ کی جائے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے حکم جاری کردیا

  


لاہور(نامہ نگار)چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے مارکیٹ میں کوئی بھی ادویات کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہ کرنے کا حکم جاری کردیا.

آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی:جیو نیوز کا دعویٰ

ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے گا،اس ضمن میں سیکرٹری ہیلتھ اوروفاقی سیکرٹری ہیلتھ کوعدالتی فیصلے بھجواتے ہوئے فوری عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔مارکیٹ میں کوئی بھی ادویات کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہیں کی جائے گی۔چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ اور وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو حکمنامے کی نقل مراسلے کے ساتھ بھجواتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میڈیکل سٹور یا ہول سیل ڈیلر ادویات فروخت کرے اس پر کمپنی کے مجاز نمائندے یا ان کے ڈسٹری بیوٹر کے دستخط ہونالازمی ہوں گے ، ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور کے مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے،اگر کوئی ہول سیل ڈیلر یا میڈیکل سٹور کا مالک ادویات کےبل پر اپنی وارنٹی لکھ کر دے تو وہ غیرقانونی ہو گی۔

مزید : لاہور