وزیرتعمیرات پنجاب کی زیرصدارت سی اینڈڈبلیوکے ورکنگ گروپ کا اجلاس

وزیرتعمیرات پنجاب کی زیرصدارت سی اینڈڈبلیوکے ورکنگ گروپ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر تعمیرو مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت تمام صوبائی انتظامی ادارے پنجاب بھر میں سی پیک کے مغربی روُٹ سے بھرپور انداز سے فائدہ اٹھانے کے پاکستان بالخصوص پنجاب کیلئے جامع مربوط لانگ ٹرم پلان تشکیل دے رہے ہیں۔سی پیک پراجیکٹ نہ صرف پنجاب کا منفرد صوبہ ہے بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی بھی یکساں نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے صوبہ پنجاب میں سی پیک کے مغربی روٹ سے بھرپور انداز سے فائدہ اٹھانے کے لئے سی اینڈڈبلیوکے؂ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ورکنگ گروپ کااجلاس ایس اینڈ جی اے ڈی سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل،سابقہ ایم پی اے علی حیدر نور نیازی،اسپیشل سیکرٹری تعمیرو مواصلات خالد محمود، ان لینڈ واٹر چیئرمین نعیم سرفراز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کیاجلاس میں پنجاب میں مذکورہ منصوبے کو مغربی روٹ سے منسلک کرنے کرنے کے لئے اٹک،چکوال اور میانوالی کی سڑکوں کی تعمیر کو حتمی شکل دی گئی۔
صوبائی وزیر کے زیر تحت کمیٹی نے 10سڑکوں کی تعمیر میں میانوالی سے چکوال،بذریعہ تلہ گنگ،جنڈ سے پنڈی غیب،سیال موڑ انٹر چینج سے کوٹ بالیاں،فتح جھنگ سے ڈھوک سیداں ،چکری انٹر چینج سے ڈھوک سیداں،تلہ گنگ سے تراپ،چکوال سے ترہاڈا،مظفرگڑ ھ سے موسیٰ خیل میانوالی سے واں بھچراں،نیلا دھُلا انٹر چینج سے کھڑاپہ،سنگجانی سے ہکلہ میں تعمیر کی جانیوالی سڑکوں کو حتمی شکل دی ۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سی پیک سے مستفید ہونے کے لئے تمام صوبائی محکموں کے ورکنگ گروپ سنجیدگی اپنی اپنی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بہترین ٹرانسپورٹ کے نظام کے لئے چکوال، اٹک اور میانوالی میں قائم سڑکوں کو ایم ٹو سے لنک کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں شامل صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی روٹ کیساتھ پنجاب کی سڑکوں کے لنک کی بدولت مقامی آبادی کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ان سڑکوں کی تعمیر کے باعث تاجر برادری کے ساتھ ساتھ کسان برادری بھی مستفید ہو سکے گی۔سفر جلد اور محفوظ ہونے سے تاجر برادری کے ساتھ کسان برادری کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر تعمیرو مواصلات نے کہا کہ پنجاب بھر کے مختلف محکموں کے ورکنگ گروپ کو پوری لگن اور دیانتداری سے کام کرنا ہوگا تا کہ سی پیک کے معاشی اثرات سے ملک بھر میں بھرپور فائدہ اٹھا یاجاسکے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک منصوبہ پورے ملک میں خوشحالی کا باعث بننے جا رہا ہے اور اس کے اثرات آنیوالی نسلوں تک قائم رہیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جانیوالی تجاویز کو حتمی شکل دیکر پی اینڈ ڈی کے آنیوالے اجلاس میں مزید بہتری کے لئے پیش کیا جائے۔

مزید :

کامرس -