کسان تنظیموں کا کنونشن 22مئی کو اسلام آباد میں بلا لیا گیا

کسان تنظیموں کا کنونشن 22مئی کو اسلام آباد میں بلا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) سربراہ متحدہ کسان محاذ ایو ب خان میؤ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے استعمار پسند عناصر کو کسانوں ، زمینداروں ، کاشتکاروں اور ہاریوں کے نام سے پانی کی تقسیم پر لڑانے کی سازش کر رہا ہے دوسری جانب ارسا پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہو چکا ہے جس سے پانی کے ایشوپر صو بائی ٹکراؤ ہو نے کا اندیشہ لاحق ہے ۔بھارتی آبی جارحیت ، ارسا کی ناکامی اور حکمرانوں کو ہوش کے ناخن دلوانے کے لیے ملک بھر کی کاشتکار ، زمیندار اور کسان تنظیموں کا کنونشن 22مئی کو اسلام آباد میں بلا لیا گیا ہے جس میں سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار سربراہ متحدہ کسان محاذ ایو ب خان میؤ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ایو ب خان میؤ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم اور لو ڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ صو بو ں کی سطح پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ پانی کے زخائر نہ بنانا اور ہائیڈرل پاور پر اجیکٹس کی تعمیر نہ کر نا ہے ۔1991کے معائدے کے تحت نئے آبی ذخائر کی تعمیر بنیادی حیثیت کی حامل تھی اور اس پر چالیس ہزار میگا واٹ منصو بو ں کے ڈیزائن پر کام کیا گیا اور تکنیکی معاملات پر کھربو ں روپے بھی خرچ کیے گئے تاہم بد قسمتی سے ایک ملین ایکڑ فٹ کا آبی ذخیرہ یا سو میگا واٹ کا کوئی بھی پن بجلی کا منصو بہ نہیں بن سکا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پانی اور بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے اذیت کا شکار ہیں اور اس بحران کی وجہ سے پاکستانی معیشت ستر ارب ڈالر کی مقروض ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی منفصافہ تقسیم صو بائی سطح پر نہ ہو نے سے ملکی زراعت و پیداوار ی صلاحیت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جس پر تشو یش کا اظہار کیا جارہا ہے لہذاملک بھرسے محب وطن کاشتکارو زمیندار تنظیمیں 22 مئی کو اسلام آباد میں کنونشن ترتیب دے رہے ہیں جس میں سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا ۔

مزید :

کامرس -