محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں سے 17لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں سے 17لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدلی

لاہور (کامرس رپورٹر )محکمہ خوراک گندم خریداری مہم2017 کے تحت اب تک صوبہ بھر کے 384خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو 26لاکھ 50ہزار میٹر ک ٹن باردانہ فراہم کر چکا ہے جبکہ 17لاکھ میٹر ک ٹن گندم خرید ی جا چکی ہے ،محکمہ خوراک کاشتکاروں کو استحصال سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اس سلسلہ میں صوبائی وزراء اور افسران گندم خریداری مراکز کے دورے کر رہے ہیں تاکہ خریداری مہم کو شفاف بنایا جا سکے، محکمہ خوراک پنجا ب کے ترجمان کاکہناتھا کہ کہ گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے تمام انتظامات کئے گئے ہے تاکہ مڈل مین کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسان استحصال کا شتکار نہ ہو،انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو 24گھنٹوں کے دوران بذریعہ بینک ادائیگی کردی جائے گی، محکمہ کی یہ کوشش بھی ہے کہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے۔

مزید : کامرس