برازیل: سابق صدر سمیت کئی وزیروں پر کرپشن کا الزام، تحقیقات کا حکم

برازیل: سابق صدر سمیت کئی وزیروں پر کرپشن کا الزام، تحقیقات کا حکم

براسیلیا(آن لائن)برازیل میں سابق صدر لولا ڈاسلوا سمیت موجودہ کئی وزیروں پر کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ برازیل کے سابق صدر لولا ڈاسلوا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے اور یہ پیسہ انہوں نے ریاست کی بڑی بڑی کمپنیوں سے لیا ہے۔ سابق صدر کے خلاف جب عدالت میں درخوا ست دی گئی تو عدالت نے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

کرپشن کے کیس میں 80 افراد کے خلاف پہلے بھی کارروائی ہو چکی ہے۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے موجودہ صدر کی ایک تہائی کابینہ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ جس میں 12 گورنر اور درجنوں اعلی قانون بنانے والے وفاقی وزیر شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر