معزول صالح کا حوثیوں کو رْسوا کرنے اور صنعاء واپس لینے کا منصوبہ

معزول صالح کا حوثیوں کو رْسوا کرنے اور صنعاء واپس لینے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عدن (این این آئی)یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے زیر انتظام ذرائع ابلاغ کو اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیاؤں کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو یمنی عوام کے سامنے رْسوا کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت اْن رپورٹوں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ عبدالملک الحوثی معزول صدر صالح کو ہلاک کر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ معزول صالح نے اپنے زیر انتظام ٹی وی چینل کو اجازت دے دی کہ وہ حوثی جماعت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنائے ، حوثی ملیشیاؤں کے مخالفین اور ان کی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کو اسکرین پر لائے، حوثیوں کے ایران کے ساتھ تعلقات کو اِفشا کرے اور یمنی عوام کے سامنے اس امر کو بے واضح کرے کہ حوثی ملیشیائیں لٹیروں کا ٹولہ ہے جو صرف مالِ غنیمت ، وزارتیں اور مالی رقوم حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔دوسری جانب معزول صدر صالح کے ایک قریبی صحافی نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیاؤں نے ریپبلکن گارڈز کے زیر انتظام افراد اور کمانڈروں کی فہرستیں تیار کی ہیں جن کو جبری طور پر حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے بھیجا جائے گا ۔
تا کہ وہ حوثی جماعت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ثقافتی کورسز کریں۔ پیپلز کانگریس کے ایک رہ نما نے اس اقدام کو خطرناک قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد یمنی قوم کے خلاف اشتعال دلانا اور یہ باور کرانا ہے کہ "نظریاتی طور پر یمنیوں کے سوا ہمارا کوئی دشمن نہیں۔مذکورہ صحافی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے جاری لوٹ مار اور چوری کی کارروائیوں کے سلسلے میں تقریبا 7 ہزار گاڑیوں کو چھین کر ان کی ملکیت حوثیوں کے زیر انتظام عوامی کمیٹیوں کے حوالے کی گئی۔ یہ گاڑیاں اداروں ، وزارتوں ، سفارت خانوں اور ان کے زیر انتظام سفارتی دفتروں ، عسکری کیمپوں اور تمام ریاستی اداروں سے لوٹی گئیں

مزید :

عالمی منظر -