افغان صوبہ قندھار میں کاربم دھماکا، قبائلی سردار ہلاک

افغان صوبہ قندھار میں کاربم دھماکا، قبائلی سردار ہلاک

قندھار(این این آئی)جنوبی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں ایک قبائلی سردار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس دھماکے میں چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ، واقعہ ضلع اسپن بولداک میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے قبائلی سردار کا نام فیض اللہ خان تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے قندھار میں حکومتی ترجمان ضیاء درانی نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ ضلع اسپن بولداک میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے قبائلی سردار کا نام فیض اللہ خان ہے۔ اس دھماکے میں چند دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ قبل ازیں منگل کے روز قندھار شہر میں شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے ایک مقامی مبلغ کو قتل کر دیا تھا۔ افغانستان میں طالبان اور تیزی سے مضبوط ہوتی ہوئی دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں اپنی کارروائیاں تیز کر چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر