یمن میں ہیضے کی وباء سے 34افراد ہلاک، 2ہزار سے زائد متاثر

یمن میں ہیضے کی وباء سے 34افراد ہلاک، 2ہزار سے زائد متاثر

صنعاء(این این آئی)جنگ کے شکار ملک یمن میں ہیضے کے سبب 34 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ دو ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران دو ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ایک سال کے اندر یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت اب یمن کو بھی عالمی انسانی ایمرجنسی میں شمار کرتا ہے۔ یمن کے علاوہ شام، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور عراق بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یمن میں جاری تنازعے اور سعودی اتحاد کی طرف جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سات ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین ملین افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر