میکسیکو، آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 33ہلاک، 46زخمی

میکسیکو، آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 33ہلاک، 46زخمی

میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ ایک درجن کے سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکسیکو سٹی میں حکام کا کہنا تھا کہ دھماکا وسطی ریاست پوئیبلا کے ایک گھر میں قائم گودام میں ہوا، جہاں پر کئی ایک افراد مقیم تھے۔گودام میں آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا جو ا?ئندہ ہفتے منعقد ہونے والے ایک مقامی فیسٹیول میں استعمال ہونا تھا، تاہم مکان کے باہر چلائی گئی آتش بازی مکان کے اندر جاگری اور دھماکے کا سبب بنی۔ابتدائی طور دھماکے سے 14 افراد ہلاک ہوئے تھے ،تاہم زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث ہلاکتیں 33 تک جاپہنچی ہیں۔ حکام کا کہناتھا کہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 46ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزید : عالمی منظر