میڈرڈ اوپن،ثانیہ اور یروسلاوا کی ڈبلز کے کواٹر فائنل میں رسائی

میڈرڈ اوپن،ثانیہ اور یروسلاوا کی ڈبلز کے کواٹر فائنل میں رسائی
 میڈرڈ اوپن،ثانیہ اور یروسلاوا کی ڈبلز کے کواٹر فائنل میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(اے این این)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ساتھی یروسلاوا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور یروسلاوا نے پری کوارٹرفائنل میں امریکی اور رومانوی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو شکست دی۔سپین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کی قزاقستان کی جوڑی دار یروسلاوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی کرسٹینا میک ہالے اور ان کی رومانوی جوڑی دار مونیکا نیکولیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 سے شکست دی۔