عمر اکمل اور جنید خان تنازع منطقی انجام کو پہنچنے کیلئے تیار

عمر اکمل اور جنید خان تنازع منطقی انجام کو پہنچنے کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این)پاکستان کپ میں تنازع کے ذمہ دار کھلاڑیوں عمر اکمل اور جنید خان کا معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے جن کو معطلی یا سخت ایکشن کے بجائے محض وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز نے پاکستان ون ڈے کپ میں گزشتہ ماہ ایک دوسرے کیخلاف سخت جملوں کا تبادلہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کا جائزہ لینے والی کمیٹی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ پی سی بی کو پیش کر دے گی لیکن ان کیخلاف سزا کی سفارش کے بجائے مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ چیئرمین ڈومیسٹک کرکٹ افیئرز شفیق پاپا کی رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کیخلاف کسی سزا کی سفارش نہیں کی جائے گی کیونکہ دونوں ہی چیمپئنز ٹرافی کے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل ہیں ۔