چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

جوہانسبرگ(اے پی پی) چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں ایک دن آرام کے بعد (آج) جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ بھارت اور زمبابوے کی خواتین ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں دو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ سیریز میں 15 مئی کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ سیریز کا فائنل میچ 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی