مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 5161رنزبنائے

مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 5161رنزبنائے
 مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 5161رنزبنائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار)اپنے کیریئرکاآخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28 مئی 1974ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 8 مئی 2001ء کوآکلینڈمیں نیوزی لینڈکے خلاف کیا اور آخری ٹیسٹ10تا14مئی 2017ء کوویسٹ انڈیزکے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ون ڈے کیریئرکاآغاز 27اپریل 2002 سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا اور آخری ون ڈے میچ20 مارچ 2015ء کو ایڈیلیڈمیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 74 میچوں کی 130 اننگز میں 46.91کی اوسط سے 80 چھکوں اور505چوکوں کی مددسے5161 رنز بنائے جن میں 10سنچریاں اور38نصف سنچریاں شامل ہیں ،ٹیسٹ میں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 161 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔
انہوں نے فیلڈنگ کے دوران49کیچزبھی پکڑے۔اپنے ون ڈے کیرےئرمیں162ون ڈے میچوں کی 149اننگزمیں43.40کی اوسط سے83چھکوں اور342چوکوں کی مددسے 5122رنزبنائے جن میں 42نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور96رنزناٹ آؤٹ ہے ۔انہوں نے66 کیچ بھی پکڑے۔ جبکہ 39ٹی ٹونٹی میچوں کی 34 اننگز میں 37.52 کی اوسط سے788رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور87*رنزناٹ آؤٹ ہے۔انہوں نے فیلڈنگ کے دوران 14کیچ بھی پکڑے ۔