ن لیگ کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں‘ ثاقب خورشید

ن لیگ کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں‘ ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی منا زل طے کررہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجا ب میں انڈسٹریز لگا نے کیلئے رابطے کررہے ہیں صحت اور تعلیم کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ کسی بھی قسم کی غفلت اور کو تا ہی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں وہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہسپتال وہاڑی میں ترکی کے دو رُکنی وفد کے ساتھ ہسپتال کے دورہ کے بعد گفتگو کررہے تھے ترکی کے وفد میں ترکی معروف انڈسٹری کی ڈائریکٹر سینی گینی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فاضل شامل تھے جبکہ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ ، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر محمدفاروق ، چودھری نثار احمد ، حاجی ظہیر احمد ، حاجی مختاراحمد بھٹی ، چودھری شاہد پرویز ودیگر بھی موجود تھے میاں ثاقب خورشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں جبکہ وزیر عظم میاں محمد نوازشریف نے ترکی کی تعمیر و ترقی سے متاثر ہو کر ترکی کی طرز پر ہی ملک کی تعمیر و ترقی کی سمت متعین کی ہے انہوں نے وفد کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں غریب مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا تی ہیں جبکہ دیگر مہنگے ٹیسٹ بھی ہسپتال سے فری کرائے جا تے ہیں وفد کے ارکان نے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے اُس کی تعمیر و ترقی کو دیکھتے ہوئے خوشی کااظہار کیا او ر کہا کہ پاکستان اور پا کستان کی عوام کیلئے ترکی کی عوام کے دل میں لامحدود محبت کے جذبا ت ہیں اور جس طرح وہ اپنے ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چا ہتی اس طرح پا کستان کو بھی ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی پا کستان میں سرکایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے اور اس مقصد کیلئے وہاڑی انڈسٹریل سٹیٹ میں پیپر زملز لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے پا کستان کے متعدد حکومت اداروں کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر