کبڈی کے فروغ کیلئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے:مدیحہ لطیف

کبڈی کے فروغ کیلئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے:مدیحہ لطیف

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی کبڈی کی مایہ ناز کپتان مدیحہ لطیف نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل میں ترقی حاصل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس طرح سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیا جاتا ہے ا س پر توجہ دی جاتی ہے اس طرح کبڈی کے کھیل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے او ر میں نے ہمیشہ بطور کپتان کوشش کی ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے اچھا کھیل پیش کرسکوں اور خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان میں اس کھیل کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستانکی کبڈی ٹیم نے ہمیشہ اس کھیل میں پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں بھی ہم اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جب اس کھیل میں قدم رکھا تھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں اس کھیل میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں گی اور آج میں نے جو مقام حاصل کیاہے اس میں میری انتھک محنت شامل ہے اور محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرکے بہت خوشی ہوتی ہے پاکستان پر امن ملک ہے اور میری خواہش ہے کہ یہاں پر انٹرنیشنل مقابلے ہوں او ر غیر ملکی کھلاڑی یہاں پرکھیلنے کے لئے آئیں اور کبڈی کے فروغ کے لئے بھی صوبائی حکومت اپنا بھرپور کردا ر ادا کیوں لوگوں کی بڑی تعداد اس کھیل میں دلچسپی رکھتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی