پی ایچ ایف کی بیلجیئم اور انگلینڈ کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے کوششیں تیز

پی ایچ ایف کی بیلجیئم اور انگلینڈ کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے کوششیں تیز

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستا ن ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل بیلجیئم اور انگلینڈ کیساتھ فرینڈلی ہاکی سیریز کھیلنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہے ۔ ہاکی فیڈریشن کے حکام کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل زیادہ سے زیادہ پریکٹس میچز کھلانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوشاں ہے اور آئر لینڈ کیخلاف تین میچوں کی پریکٹس میچوں سیریز کے گرین سگنل کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام بیلجیم اور انگلینڈ ہاکی فیڈریشن کے حکام کیساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ جس بھی فیڈریشن کیساتھ معاملات طے ہو سکے ان کیساتھ گرین شرٹس کو میچز کھیلنے کا مواقع مل سکے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ ورلڈ ہاکی سیریز سے قبل قومی سینئر ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی