محمدعامر کو توصیف احمد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹیں درکار

محمدعامر کو توصیف احمد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹیں درکار

روسیو (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلر توصیف احمد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت ہے اگر عامر کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے 19ویں باؤلر بن جائیں گے۔

، توصیف احمد نے 93 جبکہ عامر نے 92 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی