حکومت نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گیسٹ ہاؤسز،ہاسٹلز اور ہوٹلز کیخلاف کارروائی کیلئے فہرستیں طلب کرلیں

حکومت نے غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گیسٹ ہاؤسز،ہاسٹلز اور ہوٹلز کیخلاف ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں پراسرار، پوشیدہ یاغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث گیسٹ ہاؤسز، گرلزہاسٹلزاورہوٹلزکے خلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے فہرستیں طلب کر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

لی ہیں‘ اس سلسلہ میں صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورپولیس افسران کوہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کوشکایات موصول ہوئی ہیں کہ صوبہ کے متعدداضلاع کے علاقوں میں ایسے گیسٹ ہاؤسز، گرلزہاسٹلزوہوٹلزبھی ہیں جنہوں نے سائن بورڈزآویزاں نہ کیے ہیں اورنہ ہی ظاہری ساخت سے گیسٹ ہاؤسزیاہاسٹلزمعلوم ہوتے ہیں بلکہ کوٹھیوں اورمکانوں میں گیسٹ ہاؤسزوہاسٹلزبناکرغیراخلاقی حرکات کی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق جناح پارک‘ سیٹلائٹ ٹاؤن‘ صادق ٹاؤن‘ گلشن عثمان‘ گلشن اقبال‘ ہسپتال روڈ‘ بابرکالونی ودیگرعلاقوں میں قائم گرلزوبوائزہاسٹلزمیں غیراخلاقی سرگرمیاں عروج پرجاری ہیں لیکن انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی بھی حاصل کیے ہوئے ہیں‘حکومت نے ضلعی حکومتوں اورپولیس کوبغیرسائن بورڈزاورضروری انتظامات کے چلنے والے گیسٹ ہاؤسز، ہاسٹلزاورہوٹلزکے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مقدمات کااندراج کرانے کی بھی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر