میڈرڈ اوپن،اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

میڈرڈ اوپن،اینڈی مرے نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

میڈرڈ(اے این این) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ برطانیہ کے اینڈی مرے اور آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور رومانیہ کے ماریس کوپل کے درمیان مقابلہ یک طرفہ رہا۔اینڈی مرے نے غیر معروف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں ٹھکانے لگا کر ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھی۔

دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم اور امریکا کے جیرڈ ڈونالڈسن میں جوڑ پڑا،عالمی نمبر تین ڈومنیک تھیم نے ڈونالڈسن کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی