رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی تیاریاں کرلیں‘ عابد شیر علی

رمضان سے قبل لوڈشیڈنگ ختم کرنیکی تیاریاں کرلیں‘ عابد شیر علی

قطب پور (نامہ نگار)ماہ صیام سے قبل بجلی لوڈ شیدنگ مکمل طور پر خاتمے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔درجنوں پاور پلانٹس اختتامی مراحل میں ہیں ۔بجلی کھپت میں دن بدن اضافہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہو رہا ہے ۔اقتدار کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔آئندہ بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہوں گے ۔نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالوں کا مقدر سڑکیں ہیں ۔کنگ آف کرپشن بھی سادھو بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انشاء اللہ بہت جلد تمام اضلاع میں یوتھ ونگ کے ساتھیوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پانی و بجلی و صوبائی صدر یوتھ ونگ پنجاب عابد شیر علی نے کوارڈینٹر یوتھ ونگ چوہدری ساجد گجر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

عابد شیر علی

مزید : ملتان صفحہ آخر