ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ شہناز سلیم

ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ شہناز سلیم

ڈیرہ غازیخا ن(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے,جے آئی ٹی کمیشن میں انشاء اﷲ مسلم لیگ ن سرخرو(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہو گی 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی یہ بات مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مس شہنا ز سلیم نے اپنی رہائش گا ہ پر خواتین کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے خواتین اپنی پارٹی کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے کے لیے کوشاں ہیں مسلم لیگ ن کی پارٹی پالیسیوں پر اعتماد ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن کوشاں ہیں ملک کے تمام مسائل لوڈشیڈنگ ،تعلیم اور صحت کے مسائل حل ہوں گے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی خواتین عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں نیوممبر سازی پر بات چیت ہوئی تمام عہدیداروں کو ممبر سازی کی ہدایات کی اس اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی بیگم نجمہ ارشد ، سمیر ا نصاری ،طیبہ عزیز،ناہیدانصاری ،حاجراں نورالدین ،حراانصاری ،عالیہ شاہین ،ثمینہ سرور،منیزہ بی بی ،فوزیہ حماد،نصرت بی بی ،تسلیم بی بی ،رضیہ بی بی و دیگر خواتین کونسلرز نے شرکت کی ۔

شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر