شیخ زاید کے 45ملازمین کو اصل عہدوں میں اپ گریڈ کر دیا گیا

شیخ زاید کے 45ملازمین کو اصل عہدوں میں اپ گریڈ کر دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں صدر بورڈ آف گورنرز اور ممبران کے فیصلے کی روشنی میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے عرصہ دراز سے وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ1 0 میں مستقل ہونے والے45 ملازمین کو ان کے اصل عہدوں کے مطابق سکیل میں اپ گریڈ کردیا ، اس حوالے سے باقاعدہ نو ٹی فیکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ تمام ملازمین عرصہ دراز سے گریڈ 01 میں کام کر رہے تھے، اپنی اصل پوسٹس پر اپ گریڈ ہونے کادیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے بعد ملازمین میں انتہائی خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1